• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تجاوزات مافیا کیخلاف کارروائیاں تیز، کار سرکار میں مداخلت پر 6ملزمان گرفتار

ملتان (سٹاف رپورٹر) تجاوزات مافیا کے خلاف کارروائیاں تیز، کار سرکار میں مداخلت پر 6 ملزمان گرفتار،تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی مکرم سلطان کی سربراہی میں چوک کمہارانوالہ پر کارپوریشن اور پیرا فورس نے مشترکہ گرینڈ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران فلائی اوور چوک پر تجاوزات کا باعث بننے والی درجنوں ریڑھیاں قبضے میں لے لی گئیں جب کہ چوک پر قائم پختہ تعمیرات مسمار اور عارضی تجاوزات کا مکمل خاتمہ کردیا گیا،اس موقع پر کار سرکار میں مداخلت اور سرکاری عملے پر تشدد کرنے والے 6ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ متعدد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔
ملتان سے مزید