• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جشن میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں ہفت روزہ تقریبات

ملتان(سٹاف رپورٹر) ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن اور صنعت زار سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال ملتان کے زیر اہتمام جشن میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں جاری ہفت روزہ تقریبات کے تیسرے روز ادارے کی طالبات کے درمیان سالانہ جائزہ حسن نعت شریف کی تقریب صنعت زار سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال ملتان کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی تقریب کی صدارت ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشنز سیکنڈری ایجوکیشن جنوبی پنجاب زاہدہ بتول نے کی، جبکہ چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف عربی بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر عذرا افضل، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لٹریسی مظفر گڑھ ڈاکٹر طاہرہ رفیق، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال ملتان عبدالعزیز خان، ایگزیکٹو ممبر اپوا ملتان طاہرہ نجم، پرنسپل گورنمنٹ مسلم گرلز ہائی سکول ملتان فرزانہ بخاری، پروفیسر عبدالمجید وٹو ، ڈاکٹر ریاض حسین اور صدر ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن نعیم اقبال نعیم مہمانان خصوصی تھے اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور نبی کریم حضرت محمد مصطفیﷺ کی سیرت طیبہ پوری انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہے ۔جائزہ حسن نعت شریف میں منصف کے فرائض پروفیسر ڈاکٹر عذرا افضل، چیئرپرسن شعبہ عربی، بہاو الدین زکریا یونیورسٹی ملتان نے انجام دئے۔ انہوں نے طالبات کی نعت خوانی کا معیار، ادائیگی، تلفظ، آواز اور اندازِ پیشکش کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ سنایا، جس کی روشنی میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات میں اول مصباح ارم، دوم مریم نعیم اور سوم حفضہ قرار پائیں جبکہ دیگر شرکاءطالبات اقراءنور، عائشہ ارشد، طیبہ، ثانیہ رفیق، ام فروہ، حلیمہ اور ایمن میں ڈی ایس جی انرجی پرائیویٹ لمیٹڈ پاکستان، لی پرل اسیتھٹیک کلینک ملتان اور ملتان پوسٹ گریجویٹ کالج ملتان کے اشتراک سے ٹرافی، انعامات اور اسناد تقسیم کی گئیں۔ صدر ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن نعیم اقبال نعیم نے معزز مہمانوں، منصفِ نعت اور تمام شرکاءکا شکریہ ادا کیا۔
ملتان سے مزید