• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ زکریامیں متعدد اہلکار برسوں سے ایک ہی سیٹ پر تعینات

ملتان (سٹاف رپورٹر)جامعہ زکریامیں متعدد اہلکار برسوں سے ایک ہی سیٹ پر تعینات، کرپشن اور اختیارات کے غلط استعمال کی شکایات کے باوجود کارروائی نہ ہوسکی ،تفصیل کے مطابق جامعہ زکریا میں اہلکار کے اینٹی کرپشن کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد برسوں سے تعینات ایسے اہلکاروں کی فہرست سامنے اگئی جن کے خلاف کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کی شکایات عام ہیں ذرائع کے یونیورسٹی میں متعدد انتظامی شعبوں کے ایسے اہلکاروں کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے جو مبینہ طور پر کئی برسوں سے ایک ہی سیٹ اور عہدے پر تعینات ہیں، جبکہ ان میں سے بعض کے خلاف کرپشن، بدانتظامی اور اختیارات کے مبینہ ناجائز استعمال سے متعلق شکایات بھی سامنے آتی رہی ہیں۔ اس کے باوجود یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے ان اہلکاروں کے تبادلے یا ذمہ داریوں میں تبدیلی کے حوالے سے مؤثر اقدامات نہ کیے جانے پر سوالات اٹھ رہے ہیں ذرائع کے مطابق یونیورسٹی کے اکاؤنٹس، رجسٹریشن اور کنٹرولر آفس سمیت مختلف اہم شعبوں میں بعض اہلکار طویل عرصے سے ایک ہی نشست پر کام کر رہے ہیں،اس بارے میں یونیورسٹی حکام کا کہنا ہے کہ اساتذہ کے بعد اب ملازمین کی روٹیشن پالیسی بھی نافذ عمل کی جائے گی اور جو ملازم برسوں سے ایک ہی جگہ پر تعینات ہیں ان کے تبادلہ کر دیا جائے گا۔
ملتان سے مزید