• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب کا ملتان کا دورہ، مختلف منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ لی

ملتان (سٹاف رپورٹر) سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب زید بن مقصود نے ملتان کا دورہ کیا اور پی ڈی پی، پی سی پی، ستھرا پنجاب، مثالی گاؤں سمیت مختلف منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ لی۔ انہوں نے منصوبوں کی رفتار و معیار برقرار رکھنے اور شہری و دیہی علاقوں میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں کمشنر ملتان عامر کریم خاں‘ ڈی جی ستھرا پنجاب عمر جاوید، ڈپٹی کمشنر ملتان ڈاکٹر فیصل سلیم اور متعلقہ افسران شریک ہوئے جبکہ ڈویژن کے ڈپٹی کمشنرز و افسران نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ اجلاس میں ملتان ڈویژن میں صاف پانی، واٹر سپلائی، جامع سیوریج، سٹارم واٹر ڈرینج اور صفائی کے منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ کمشنر عامر کریم خاں نے ڈویژن میں جاری ترقیاتی و صفائی منصوبوں، کام کی رفتار اور مختلف منصوبوں کی پیش رفت سے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو آگاہ کیا۔پنجاب انکلوسیو سٹیز پروگرام کے تحت 16 شہروں میں واٹر سپلائی، سیوریج اور ڈرینج کی سہولیات کی فراہمی کے منصوبوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔ شجاع آباد میں جامع واٹر سپلائی، سیوریج اور سٹارم واٹر ڈرینج منصوبے سمیت شہری علاقوں میں نکاسی آب کے مسائل کے حل کے اقدامات زیر غور آئے۔مثالی گاؤں منصوبے کے تحت ضلع ملتان کے 17 دیہات میں واٹر سپلائی، سیوریج، ڈرینج، پختہ گلیوں، اسٹریٹ لائٹس اور بچوں کے پارکس کی سہولیات کی فراہمی پر بھی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
ملتان سے مزید