• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی حکومت امن کیلئے خطرہ، دنیا ایک اور سرد جنگ کی متحمل نہیں ہوسکتی، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں مظالم کا نوٹس لے، عمران خان

بیجنگ(اے پی پی)وزیراعظم عمران خان نے بھارت کے جارحانہ رویے اور ہندوتوا نظریہ کے غلبہ کو علاقائی امن کیلئے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری کو بھارت کے غیر قانونی زیرتسلط جموں و کشمیر میں مظالم پر توجہ دینی چاہئے‘ افغانستان میں امن و سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے تعاون پاکستان اور چین کے باہمی مفاد میں ہے، درپیش چیلنجوں کے پیش نظر دنیا اب ایک اور سرد جنگ کی متحمل نہیں ہو سکتی۔

 دورہ چین کے دوران عمران خان نے چین کے معروف تھنک ٹینکس ‘ یونیورسٹیوں اور پاکستان اسٹڈیز سنٹرز کے سربراہان اور نمائندوں کے ساتھ خصوصی اجلاس منعقد کیا۔

وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ جہاں سی پیک کا پہلا مرحلہ بنیادی ڈھانچہ کی ترقی اور رابطہ پر مرکوز تھا وہیں اگلے مرحلہ میں صنعت کاری، انفارمیشن ٹیکنالوجی میں تعاون اور زرعی شعبہ پر توجہ دی جائے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان سرمایہ کاری کیلئے دیگر مقامات کے برابر یا ان سے بہتر مراعات کی پیشکش کر رہا ہے۔بے شمار عالمی چیلنجوں کے پیش نظر دنیا کو ایک اور سرد جنگ کی ضرورت نہیں ہے۔

اہم خبریں سے مزید