ملتان(سٹاف رپورٹر ) ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (سیکنڈری) ملتان عالیہ نکہت نے اردو ادب میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری مکمل کر لی ۔انہوں نے گزشتہ دنوں ڈاکٹر قاضی عبدالرحمان عابد کی نگرانی میں "مغرب: اردو فکشن میں" کے عنوان تلے لکھے جانے والے اپنے تحقیقی مقالے کا کامیاب مجلسی دفاع کیا۔ ڈاکٹر قاضی عابد، شعبہ اردو زکریا یونیورسٹی کے اساتذہ اور ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ملتان کے افسران و اہلکاران نے ڈاکٹر عالیہ نکہت کو مبارکباد دی ۔