• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین یونیورسٹی میں مرکز برائے شماریات کنسلٹنسی اینڈ ریسرچ قائم

ملتان (سٹاف رپورٹر) خواتین یونیورسٹی ملتان میں مرکز برائے شماریات کنسلٹنسی اینڈ ریسرچ قائم کردیا گیا ، شماریات کنسلٹنسی اینڈ ریسرچ سنٹر کی افتتاحی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹرکلثوم پراچہ نے کہا کہ سنٹر کاقیام بین الضابطہ تحقیق، صلاحیت کی تعمیر، اور حقیقی دنیا کے شماریاتی ایپلی کیشنز کو آگے بڑھانے میں ایک اہم قدم ہے،چیئرپرسن شعبہ شماریات ڈاکٹر طاہرہ بانو قاسم نےکہا کہ ہم ڈیٹا اور فیصلوں کی پیچیدگیوں کو نیویگیٹ کرنے میں محققین، طلباء اور اداروں کی مد کریں گے ، تقریب میں ڈاکٹر سارہ مصدق، ڈاکٹر خدیجہ کنول، ڈاکٹر آسیہ بی بی، ڈاکٹر ناہید، اور ڈاکٹر عاصمہ اکبر نے بھی شرکت کی ۔
ملتان سے مزید