ملتان (سٹاف رپورٹر ) وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی نے نشتر ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا۔ انہوں نے مریضوں کو فراہم کردہ سہولیات، اسٹاف کی کارکردگی اور صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ ایمرجنسی، او پی ڈیز اور گائنی آؤٹ ڈور سمیت اہم شعبہ جات کا معائنہ کیا۔وائس چانسلر نے عملے کو سخت ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ مریضوں کی فلاح اولین ترجیح ہے۔