ملتان(سٹاف رپورٹر) شہر اور اس کے گردو نواح میں ڈکیتی اور چوری کی وارداتیں ، شہری پریشان‘ پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 33 مقدمات درج کرلیے ۔تھانہ قطب پور کے علاقے عثمان عارف سے دو ڈاکو اسلحہ کی نوک پر 40ہزار چھین کر فرار ہوگئے تھانہ بی زیڈ کے علاقے سلمان سے نامعلوم ملزمان موبائل چھین کر لے گئے منظور حسین سے بھی مسلح ملزمان نے موبائل چھین لیا تھانہ قادر پورراں کے علاقے رمضان سے دو ڈاکو گن پوائنٹ پر 19ہزار سے زائد رقم لوٹ کر فرار ہوگئے تھانہ نیوملتان کے علاقے مسلح ڈاکووں نے انیل خان سے نقدی 20ہزار و موبائل لے گئے تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے محمد نعمان سے نامعلوم ملزمان نے 50ہزار چھین لیا تھانہ دولت گیٹ کے علاقے شیخ حذیفہ سے جھپٹا مارکر موبائل لے گئے تھانہ بوہڑ گیٹ کے علاقے مسلح ڈاکووں نے اسلحہ کے زور پر اصغر نور سے 70ہزار وقاص سے 1400اور آصف سے 3ہزار لوٹ کر فرار ہوگئے جبکہ نیوملتان اور شاہ رکن عالم کے علاقے کاشف اور خالد نسیم کے موبائلزفونز سیتل ماڑی کے علاقے محمد عرفان کی نقدی 3لاکھ 50ہزار اعظم نواز کی بیٹریاں مالیت 7لاکھ مخدوم رشید کے علاقے محمد اسحاق کے گھر سے نقدی 1لاکھ 80ہزار 15تولہ طلائی زیورات لیپ ٹاپ گھریلوں سامان شاہ شمس کے علاقے محمد قدیر اور غلام سرور کے موبائلزفونز اور ممتاز آباد کے علاقے ولی ناصر کی موٹرسائیکل چوری ہوگئے