ملتان (سٹاف رپورٹر) ہائیکورٹ ملتان بینچ میں چھٹیوں کا چوتھا اور ضلع کچہری میں موسم گرما کی تعطیلات کا پہلا ہفتہ شروع ہو گیا، عدالتی نظام جزوی طور پر فعال ہے اور صرف فوری نوعیت کے مقدمات کی سماعت جاری ہے، ذرائع کے مطابق ہائیکورٹ ملتان بینچ میں چوتھے ہفتے کے دوران ایک ڈویژن بینچ اور تین سنگل بینچز کام کریں گے، ادھر ضلعی عدلیہ میں ایک ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج اور تین جوڈیشل و سول ججز مقدمات کی شنوائی کریں گے۔