ملتان (سٹاف رپورٹر) تھانہ ممتاز آباد پولیس کے خلاف انجمن تاجران چونگی نمبر 14 ٹی بی روڈ کے زیر اہتمام دوسرے روز بھی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت صدر عنایت اللہ نے کی جبکہ مظاہرے میں درجنوں تاجر اور سماجی رہنما شریک ہوئے،مظاہرین نے ٹائر جلا کر ٹی بی روڈ پر کئی گھنٹے ٹریفک معطل رکھی اور پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ اگر تاجر رہنماؤں پر درج جھوٹے مقدمات فوری طور پر خارج نہ کئے گئے، تو تاجر سی پی او آفس کا گھیراو کرنے پر مجبور ہوں گے۔