• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمشنر ملتان کا مدنی پارک کا دورہ، مزید بہتری کیلئے ہدایات

ملتان (سٹاف رپورٹر)کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں نے مدنی پارک کا دورہ کیا اور گزشتہ دورے میں نشاندہی کی گئی خامیوں کے ازالے کا جائزہ لیا۔واضح رہے کہ گزشتہ دورے کے دوران پارک کی ناقص صورتحال، بالخصوص صفائی، جھولوں، کینٹین اور بنیادی سہولیات پر کمشنر عامر کریم خاں نے سخت برہمی ظاہر کی تھی، جس کے نتیجے میں جھولوں کا سیکشن اور کینٹین سربمہر کیے گئے اور متعدد ذمہ داران کو معطل کر دیا گیا تھا۔حالیہ دورے میں پارک کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا گیا اور چند پہلوؤں پر مزید بہتری کے لیے واضح ہدایات جاری کی گئیں۔ انہوں موقع پر موجود شہریوں سے بھی ملاقات کی اور ان کی رائے سنی۔ شہریوں نے پارک کی بہتر حالت پر خوشی کا اظہار کیا اور سہولیات میں بہتری کو سراہا۔ شہریوں نے درخواست کی کہ پارک کا دوسرا داخلی دروازہ، جو سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر بند تھا، کھولا جائے تاکہ بزرگ شہریوں کو سہولت مل سکے۔کمشنر عامر کریم خاں نے پی ایچ اے حکام کو ہدایت کی کہ مذکورہ گیٹ کو فجر کے بعد چند مخصوص اوقات کے لیے کھولا جائے تاکہ بزرگ شہریوں کو آسانی میسر آ سکے،۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے کریم بخش سمیت متعلقہ افسران بھی موجود تھے ۔
ملتان سے مزید