ملتان(سٹاف رپورٹر) نجی ایئر لائن کی فلائٹ اٹینڈنٹ ثانیہ شاہ کا پرس مشکوک سمجھ کر سکیننگ کی گئی تو پرس سے پسٹل کی زندہ گولی برآمد کرلی گئی جس سے پوچھ گچھ کی گئی تو فلائٹ اٹینڈنٹ نے تحریری معافی نامہ جمع کرادیا جس پر تو اے ایس ایف نے جانے کی اجازت دے دی۔دریں اثنا ایئر پورٹ پر گاڑی کی چیکنگ کی گئی تو پسٹل کی دس گولیاں برآمد ہوئیں جس کے ڈرائیور غلام فرید کو گرفتار کرکے حوالہ پولیس کردیا گیا ۔