ملتان (سٹاف رپورٹر) اے سی ای سرکل آفیسر نے ٹیم کے ہمراہ تحصیلدار میاں چنوں کے ریڈر کو رشوت لینے پر رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا، ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ملتان بشارت نبی کی ہدایت پر سرکل آفیسر خانیوال ساجد علی نے تحصیلدار میاں چنوں خانیوال کے ریڈر طلحہ تنویر کو شہری سے ایک لاکھ 40 ہزار رشوت لینے پر گرفتار کر لیا۔