ملتان (سٹاف رپورٹر ) تحریک لبیک پاکستان پی پی 214 کی تمام یونین کونسلز کی میٹنگ ضلعی امیر محمد افضل نقشبندی کی زیرصدارت ہوئی۔ اجلاس میں 14 اگست کو دولت گیٹ سے گھنٹہ گھر تک لبیک مارچ کی تیاریوں اور متوقع بلدیاتی انتخابات کے لائحہ عمل پر مشاورت کی گئی۔ شرکاء سے خطاب میں ضلعی امیر نے کہا کہ اسلامی نظام ہی ملکی مسائل کا حل ہے۔