ملتان (سٹاف رپورٹر) محکمہ صحت کی ٹیم نے حامد پور کنورہ اور حسن سوالی روڈ پر عطائیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو مقامات پر چھاپے مارے۔ فرحان میڈیکل اسٹور اور الشفاء ہسپتال میں غیر قانونی پریکٹس جاری تھی۔ چھاپوں کے دوران عطائیوں نے ٹیم سے بدتمیزی، گالم گلوچ اور ہاتھا پائی کی۔ سیل شدہ کلینک دوبارہ کھولنے اور کارِ سرکار میں مداخلت پر فرحان، محمد یوسف، ارشاد بی بی سمیت دیگر کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے۔