کراچی(اسٹاف رپورٹر)ویسٹ انڈیز میں انڈر19ورلڈ کپ کے لئے پاکستانی ٹیم فائنل کے لئے کوالی فائی نہ کرسکی لیکن بھارت اورانگلینڈ کے فائنل میں پاکستان کے دو امپائر آصف یعقوب اورراشد ریاض ایکشن میں دکھائی دیئے۔فائنل میچ کوپاکستان کے امپائرز نے سپروائز کیا۔آصف یعقوب آن فیلڈاور راشد ریاض تھرڈ امپائر تھے۔دونوں پاکستان کے صف اول کے امپائر ہیں۔