• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات سے بھاگ رہے ہیں، بلاول بھٹو

کراچی(آئی این پی )چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے التوا پر الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کی درخواست کردی ، بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ پہلے مرحلے میں ناکامی کے بعد موسم کی آڑ میں انتخابات کے التوا کے تناظر میں عمران خان خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات سے بھاگ رہے ہیں، پی ٹی آئی کو خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات سے فرار کا موقع نہیں دیں گے، خیبرپختونخوا کے عوام عمران خان کی ایک ایک روپے کی کرپشن اور قدم قدم پر نااہلی کے مظاہروں کا حساب لے کر رہیں گے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید