سندھ میں محبت کی لازوال داستان سامنے آگئی، بیوی نے شوہر کو جگر عطیہ کردیا۔
گمبٹ کے اسپتال میں بھٹ شاہ کے رہائشی شوہر کی کامیاب پیوندکاری کی گئی۔ بیوی کہتی ہے کہ سب کچھ شوہر ہے، بیمار شوہر کو بچانے کے لئے جسم کے سارے اعضا بھی عطیہ کرنا ہوں تو کردوں گی۔
جگر کی کامیاب اور مفت پیوندکاری عبد القادر شاہ جیلانی انسٹیٹوٹ آف میڈیکل سائنس گمبٹ خیرپور میں کی گئی۔
بھٹ شاہ کے رہائشی محمد خان جگر کے عارضہ میں مبتلا تھے، ان کی اہلیہ نے اپنے جگر کی پیوندکاری کرواکے شوہر کی جان بچائی۔
ڈاکٹروں کے مطابق آپریشن کے بعد میاں بیوی دونوں صحت مند ہیں۔
خاتون نے آپریشن کے بعد بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شادی کو 10 سال ہوئے ہیں لیکن ان کی اولاد نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ شوہر ہی سب کچھ ہے اگر شوہر کی جان بچانے کے لئے جسم کے سارے اعضا بھی عطیہ کرنا پڑے تو کردیں گی۔