کراچی(اسٹاف رپورٹر)لاہور میں سر شام اوس گرنا شروع ہوجاتی ہے اس لئے پی ایس ایل میچوں میں ٹاس کا کردار اہم ہوگا۔قذافی اسٹیڈیم میں میچ کا آغاز ساڑھے 7 بجے ہو گا اور یہی وقت ہے جب میدان میں اوس گرنا شروع ہو جاتی ہے ، اوس کا لاہور میں ہونے والے میچز میں اہم کردار ہو گا، ٹیمیں چاہیں گی کہ ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کریں کیونکہ بعد میں بو لنگ کرتے ہوئے گیند گیلی ہونے کی وجہ سے بال گرپ کرنے میں مشکل ہو سکتی ہے۔ قذافی اسٹیڈیم اور ایل سی سی اے گراؤنڈ میں پریکٹس کی تو اوس گرنے کی وجہ سے انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور انہوں نے اوس سے نمٹنے کے لیے خاص پریکٹس کی ۔