وارسا، برسلز ( حافظ انیب راشد) پولینڈ کے دارالحکومت وارسامیں قائم پولونیا سکیرنیوائس ہاکی کلب پولینڈ کے کوچ اور سماجی کارکن اور کوآرڈی نیٹر پاکستان فورم وارسا پولینڈ طاہر علی شاہ نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سےسابق اولمپیئن رشید الحسن پر پابندی کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ ہاکی کی توہین ہے۔ انہوں نے کہا کہ رشید الحسن پاکستان ہاکی کے لیجنڈ ہیں اور ہمیں اپنے لیجنڈ کا احترام کرنا چاہیے۔ طاہر علی شاہ نے مزید کہاکہ یہ پی ایچ ایف کے اہلکاروں کا غیر پیشہ ورانہ اور غیر منصفانہ رویہ ہے، میں اس پابندی کی شدید مذمت کرتا ہوں۔