لاہور(خبر نگار)پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام ایچ بی ایل پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن میں ملتان سلطان نے پشاور زلمی کو 42 رنز سے شکست دیدی۔ملتان سلطانز کے 183 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی ٹیم 140 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، شعیب ملک 44 رنز بناکر نمایاں رہے۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں7 وکٹوں پر 182 رنز بنائے، شان مسعود 49 گیندوں پر 68 رنز بناکر نمایاں رہے۔ملتان سلطانز کی اننگز کا آغاز شاندار رہا اور اوپنر شان مسعود اور کپتان محمد رضوان کے درمیان 98 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی، تاہم رضوان 34 گیندوں پر 34 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ملتان کو دوسرا نقصان شان کی صورت میں اٹھانا وہ 131 کے مجموعی اسکور پر 68 رنز بناکر پویلین لوٹے۔اس کے علاوہ ٹِم ڈیوڈ 34 اور رائیلی روسو 15 رنز بناسکے۔پشاور کی جانب سے وہاب ریاض، سلمان ارشاد اور ثاقب محمود نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔