کوئٹہ(پ ر) جمعیت طلباء عربیہ بلوچستان کے منتظم مولانا داداللہ ناصر نے20 فروری کوئٹہ حق دو دھرنے کی حمایت کرتے ہوئے کہاہےکہ کوئٹہ کے عوام کو سننے والا کوئی نہیں کوئٹہ ہم سب کا گھر ہے اس کی حفاظت ، مسائل کے حل کیلئے ہمیں دھرنے میں شرکت کرناہوگی علمائے کرام مدارس کے طلباء سمیت تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد دھرنے میں بھر پور شرکت کریں ان خیالات کا اظہارانہوں نے جماعت اسلامی ضلع کوئٹہ کے امیر حافظ نورعلی سے گفتگومیں کیا اس موقع پر جمعیت طلباء عربیہ ضلع کوئٹہ کے منتظم مولانا بخت اللہ کاکڑ،جماعت اسلامی کے ضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی نصیب اللہ درانی ودیگر کارکن وذمہ داران اور علمائے کرام بھی موجود تھے حافظ نورعلی نے دھرنے میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہاکہ کوئٹہ کے مسائل روزبروزبڑھ رہے ہیں آبادی وغربت بڑھنے کی وجہ سے شہریوں کو روزگار ،ریلیف وسہولیات نہیں مل رہی۔