• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبریٰ خان نے ارینج میرج کرنے کی طرف اشار دے دیا۔

کبریٰ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے لیے سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا جہاں اُنہوں نے مداحوں کے دلچسپ سوالات کے جواب دیے۔

ایک صارف نے کبریٰ خان سے سوال کیا کہ ’کیا آپ ارینج میرج کرنا پسند کریں گی؟‘

صارف کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کبریٰ خان نے کہا کہ ’بہن! جس طرح کے حالات چل رہے ہیں، اُس حساب سے ارینج میرج ہی بہتر انتخاب ہے۔‘

واضح رہے کہ گزشتہ برس کبریٰ خان نے خود پر چڑھنے والے موٹاپے، اُس کے اسباب اور ہونے والی تنقید سے متعلق ایک حالیہ انٹرویو میں گفتگو کی  تھی۔

کبریٰ خان کا بتانا تھا کہ ’دو سے تین سال اُن کی زندگی کے بہت مشکل رہے ہیں، ایک تو کورونا وائرس نے بہت پریشان کیا ہوا تھا دوسرا جب وہ اپنی فیملی کے پاس لندن گئیں تو ایک چیک اپ کے دوران اُن میں کینسر کی تشخیص سامنے آئی۔‘

کبریٰ خان نے کپکپاتے ہاتھوں کے ساتھ اس موضوع پر بات کرتے ہوئے مزید بتایا تھا کہ ’اُن میں کینسر کی تشخیص پہلے مرحلے ہی میں ہو گئی تھی، اللّٰہ کا یہ بھی کرم تھا کہ اُنہیں پہلے ہی اسٹیج پر معلوم ہو گیا تھا اُن میں جو ٹیومر موجود ہے وہ ابھی پہلے اسٹیج پر ہے۔‘

انٹرٹینمنٹ سے مزید