• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواجہ غریب نواز نے پاک و ہند میں بے شمار ہندوؤں کو مسلمان کیا ، علماء کرام

ملتان( سٹاف رپورٹر)خواجہ معین الدین چشتی اجمیری کے عرس کے موقع پر جامعہ مسجد چشتیہ صابریہ پھول ھٹ چوک بازار میں عظیم الشان محفل منعقد ہوئی جس کی صدارت حافظ قطب الدین مسعود چشتی فاروقی نے کی جبکہ مہمان خصوصی پیر سید علی حسین شاہ نقشبندی،پیر سید محسن علی شاہ مہروی اور پیرزادہ طلحہ حسین رضوی تھے۔علماء کرام نے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ خواجہ غریب نواز نے پاک و ہند میں بے شمار ہندوؤں کو مسلمان کیا اور ہمیشہ دکھی انسانیت کی خدمت کی۔ خواجہ غریب نواز کی تعلیمات اور سیرت و کردار آج بھی ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔
ملتان سے مزید