پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی صفِ اول کی اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ اگر اُنہیں موقع ملا تو وہ معروف امریکی اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو سے شادی کرنا چاہیں گی۔
گزشتہ روز ماہرہ خان کی پروڈیوس کردہ پہلی ویب سیریز ’بارہواں کھلاڑی‘ کا ٹریلر ریلیز کیا گیا اور اس موقع پر اداکارہ نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ایک سیشن رکھا جہاں اُنہوں نے مداحوں کے دلچسپ سوالات کے جواب دیے۔
اس سیشن کے دوران ایک صارف نے ماہرہ خان سے سوال کیا کہ ’اگر آپ کو جونی ڈیپ، ٹام کروز اور لیونارڈو ڈی کیپریو میں سے کسی ایک کے ساتھ شادی کرنے، کسی ایک کو قتل کرنے اور کسی ایک کے ساتھ ڈیٹ کرنے کا موقع ملتا تو آپ کس کے ساتھ کیا کرتیں؟‘
صارف کے سوال کا جواب دیتے ہوئے ماہرہ خان نے کہا کہ ’اگر مجھے موقع ملتا تو میں لیونارڈو کے ساتھ شادی کرتی۔‘
ماہرہ خان نے کہا کہ ’اس کے علاوہ، میں ٹام کروز اور جونی ڈیپ کے ساتھ ڈیٹ کرتی۔‘
تنیشا نامی صارف نے ماہرہ خان سے سوال کیا کہ ’اُن کا پسندیدہ رومانوی ناول کونسا ہے؟ اور آج کل وہ کونسا ناول پڑھ رہی ہیں؟‘
مداح کے سوال کا جواب دیتے ہوئے ماہرہ خان نے کہا کہ ’میں کافی عرصے سے کوئی رومانوی ناول نہیں پڑھا۔‘