کراچی ( اسٹاف رپورٹر )ابراہیم حیدری پولیس نے گٹکا مافیا اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق بلوچ آباد اور ابراہیم حیدری گوٹھ سے تین ملزمان سکندر عرف شوکی، محمد رمضان اور امیر احمد کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے 80 کلو سے زائد دیسی تیار کردہ گٹکا/ماوا اور ہیروئن برآمد کی گئی۔