• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پروین رند تشدد، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کا نوٹس،افسران طلب

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے پیپلز یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز میں پروین رند پر مبینہ تشدد سے متعلق خبروں پر نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی، ایس ایس پی شہید بے نظیر آباد، ڈپٹی کمشنر، رجسٹرار پیپلز یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز فار وومن کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیدیا۔ رجسٹرار سندھ ہائی کورٹ کے مطابق پیپلز یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز میں پروین رند پر مبینہ تشدد سے متعلق خبروں پر چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس احمد علی ایم شیخ نے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔ چیف جسٹس نے ڈی آئی جی اور ایس ایس پی شہید بے نظیر آباد، ڈپٹی کمشنر، رجسٹرار پیپلز یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز فار وومن کو ذاتی حیثیت میں 15فروری ایک بجے پیش ہونے کا حکم دیدیا۔ خبروں میں بتایا گیا کہ ہاؤس آفیسر پروین رند کو تین آفیشنلز نے تشدد کا نشانہ بنایا۔
اہم خبریں سے مزید