لاہور ( خصوصی نمائندہ ) مسلم لیگ ن لاہورکے جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر ،ارکان قومی اسمبلی شائستہ پرویز ملک ،علی پرویز ملک اور ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے کہا ہے کہ دو مرتبہ قید کاٹنے والے شہباز شریف کو دوبارہ جیل نہیں جانے دیں گے-عدالت انہیں بے گناہ قرار دے چکی ہے برطانیہ کی عدالت سے لے کر پاکستان کی اعلی عدلیہ تک یہ بات واضح ہو چکی ہے کہ کرپشن کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔عمران نیازی کی حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اور غربت، مہنگائی اور بھوک سے عوام کی توجہ ہٹانے کے لئے گرفتاری کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔