لاہور(نمائندہ جنگ)اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ عوامی مفاد کو اولین ترجیح دینا اور بنیادی مسائل کے حل میں کردار ادا کرنا ہمارے منشور کا حصہ ہے۔سیاسی ماحول میں روز بروز نئی صورتحال بن رہی ہے، جلد سیاسی بادل چھٹ جائیں گے اور موسم صاف ہو جائے گا۔ اِس وقت عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات کرنے اور ریلیف دینے کی ضرورت ہے، ہم نے ہمیشہ عوام کے مفاد کو ترجیح دی، یہی وجہ ہے کہ جب بھی موقع ملا عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کام کیا اور انشاءاللہ اپنا مثبت سیاسی کردار ادا کرتے رہیں گے۔