• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا راشد محمود سومرو پر قاتلانہ حملہ

لاڑکانہ( بیورو رپورٹ) جے یو آئی کے صوبائی سیکریٹری جنرل مولانا راشد محمود سومرو پر میروخان جاتے ہوئے گوٹھ کنگا کے مقام پر جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب راستہ روک کر فائرنگ کردی گئی تاہم پولیس گارڈز کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہو گئے۔ 

مولانا راشد محمود خوش قسمتی سے محفوظ رہے۔ بعد میں اطلاع ملنے پر ایس ایس پی لاڑکانہ سرفراز نواز شیخ کی سربراہی میں سینئر پولیس افسران کی ٹیم نے پندرہ حملہ آوروں کو گرفتار کر لیا، جن میں سے تین نے ابتدائی تفتیش میں پولیس کے سامنے اقبال جرم کر لیا ہے۔ 

گرفتار شدگان سے نامعلوم مقام پر تفتیش کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے اور اس بات کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے کہ یہ افراد کسی دہشت گرد تنظیم سے تعلق تو نہیں رکھتے۔ 

حملے کی اطلاع پر ہر مکتبہ فکر میں تشویش کی لہر دوڑ گئی اور انہوں نے واقعے کی بھرپور مذمت کی۔

حملے کی اطلاع ملنے پر مولانا فضل الرحمن نے راشد محمود سومرو سے انکی خیریت اور واقعے کی تفصیلات معلوم کیں۔ 

یاد رہے کہ مولانا راشد محمود کے والد اور جے یو آئی کے سابق سینیٹر ڈاکٹر خالد محمود سومرو کو بھی دوران نماز حملہ کرکے شہید کردیا گیا تھا۔

ملک بھر سے سے مزید