• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ کی دیہی و شہری حلقہ بندیاں فوری درست کی جائیں‘ ن لیگ

کوئٹہ(آن لائن)پاکستان مسلم لیگ(ن) کوئٹہ ڈویژن کے صدرمحمد رحیم کاکڑ، جنرل سیکرٹری جاوید اقبال، جنرل سیکرٹری پشین میر وائس خان کاکڑ، ایڈووکیٹ ارباب اقبال، ذاکر بنگلزئی، آصف حریفال اور نثار اچکزئی نے بیان میں الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ کوئٹہ ڈسٹرکٹ کی دیہی اور شہری بلدیاتی حلقہ بندیوں کو فوری طور سے درست کیا جائے کیونکہ کوئٹہ کے شہری وارڈز میں امتیاز برتا کیا گیا ہے ،ایک ایک وارڈ میں پندرہ پندرہ ہزار جبکہ دوسرے وارڈ میں 23ہزار آبادی رکھی گئی ہے جوکہ ہرلحاظ سے غلط ہے لہٰذا اس کی درستگی اور برابر آبادی پر تمام وارڈز کو رکھا جائے تاکہ برابری کی بنیاد پر تمام شہری اور دیہی حلقہ بندی مکمل کی جاسکیں اور عوام سیاسی جماعتوں کو یکساں برابری کی بنیاد پر مطمئن کیا جاسکے۔بیان میں کہا گیا کہ کوئٹہ کی صوبائی اسمبلی کی نشستوں میں بھی اضافہ کیاجائے کیونکہ کوئٹہ کی آبادی پچاس لاکھ سے زیادہ ہے آبادی کی لحاظ سے کوئٹہ میں پچیس صوبائی اسمبلی کی نشست ہونی چاہئیں۔
کوئٹہ سے مزید