کراچی (اسٹاف رپورٹر) آل راؤنڈر محمد نواز فٹنس مسائل کی وجہ سے آسٹریلیا کے ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے ۔پاؤں میں فریکچر سے نبردآزما نواز کو فٹ ہونے کے لئے چھ ہفتے کا وقت درکار ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ سیریز کے لئے محمد نواز کے متبادل کا فیصلہ ایک دو روز میں ہو گا۔ محمد نواز پاکستان سپر لیگ کے دوران انجری کا شکار ہوگئے تھے ۔دوسری جانب فاسٹ بولر حسن علی کی فارم اور فٹنس سے ٹیم انتظامیہ پریشان ہے، ریزروز کھلاڑیوں میں شامل فاسٹ بولر نسیم شاہ کو اسکواڈ میں شامل کئے جانے کا امکان ہے۔