• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ مسائل کا شکار ، اپوزیشن نے ذمہ داری نہیں نبھائی ، جمعیت س

کوئٹہ(آن لائن)جمعیت علمااسلام(س) کے صوبائی قائمقام امیر مولانا مفتی عبدلواحد بازئی نے گزشتہ روز ڈاکٹر قاری عبدالرشید اظہری سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ شہر اس وقت بہت سے مسائل و مشکلات سے دوچار ہے۔ صاف پانی کے ساتھ ساتھ تعلیم اور صحت کے شعبے زبوں حالی کا شکار ہیں ۔جمعیت علمائےاسلام(س) مقامی لوگوں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے گی یہ کمیٹیاں مسائل کی نشاندہی کریں گی۔ اور وہی مسائل حل کرنے کیلئے دیگر جماعتوں سے مل کر اس حوالےسے آواز بلند کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ کمر توڑ مہنگائی جتنی حکومت کی ذمہ داری ہے اتنی ہی ذمہ داری اپوزیشن کی ہے اپوزیشن کو چاہیےتھا کہ حکومت کو صحیح سمت کی نشاندہی کرتی لیکن اپوزیشن نے حکمت عملی کی بجائے انتقامی سیاست شروع کردی جس کی وجہ سے پورا ملک میدان جنگ بن گیا۔ واضح بات ہے کہ جس ملک میں جنگ ہوں ان کے مستقبل تاریکی کی طرف دکھیل رہی ہوتی ہے ۔
کوئٹہ سے مزید