• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم بورس جانسن پارٹی گیٹ سکینڈل میں سرخرو ہو جائیں گے، سینئر برطانوی وزرا پر امید

راچڈیل (ہارون مرزا) برطانوی کابینہ کے سینئر وزراء نے امید ظاہر کی ہے کہ وزیراعظم بورس جانسن پارٹی گیٹ سکینڈل میں سرخرو ہو جائیں گے۔ وہ طوفان کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنے عہدے پر برقر ار رہ سکتے ہیں چاہے ایک مقررہ جرمانے کا نوٹس ہی کیوں نہ موصول ہو۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ پارٹی گیٹ سکینڈل کی تحقیقات پولیس کے سپرد کی گئیں ۔ سکاٹ لینڈ یارڈ کی تحقیقات کے نتائج کے وزیراعظم بورس جانسن شدت سے منتظر ہیں وہ سیاسی تاریخ کے پہلے وزیراعظم بن گئے ہیں جن سے اس نوعیت کے معاملے پر احتیاط کے تحت پوچھ گچھ کی گئی ہے۔ کابینہ کے ایک رکن نے ذرائع ابلاغ کو بتایا ہے کہ ٹوری پارلیمانی پارٹی میں موڈ بدل گیا ہے ۔رواں ہفتے کے شروع میں وزیر اعظم کے اس بیان کے ردعمل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ کوویڈ پابندیوں کو ختم کیا جا رہا ہے مجھے ذاتی طور پر نہیں لگتا کہ وزیراعظم پر جرمانہ عائد ہو گا ۔کوویڈ کے بیان کے بعد ایوان میں ٹوری کا موڈ بالکل مختلف تھا۔پولیس کے ذریعے تمام ممکنہ وائٹ ہال لاک ڈاؤن توڑنے والوں کو بھیجے گئے فارم نے ان قیاس آرائیوں کو ہوا دی ہے کہ مسٹر جانسن سزا سے بچ سکتے ہیں۔ اگرچہ یہ واضح کرتا ہے کہ وصول کنندگان احتیاط کے تحت زیر تحقیقات ہیں جوابات کو ان کے خلاف ثبوت کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے مگر کچھ ماہرین نے سوالات کو مبہم قرار دیا ہے۔ یہ امرقابل ذکر ہے کہ بورس جانسن پارٹی گیٹ سکینڈل کی وجہ سے دبائو کا شکا رہیں۔

یورپ سے سے مزید