• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویمنز کرکٹ ورلڈکپ میچز 9 فٹ پلیئرز سے بھی کھلانے کا اعلان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ میں 13فٹ کھلاڑیوں کے ساتھ میچ کرانے کا قانون بنایا گیا تھا لیکن آئی سی سی کا کہنا ہے کہ خواتین ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اگر کسی ٹیم کے9کھلاڑی فٹ ہوں گے تو میچ ہوسکے گا۔ 9 فٹ کھلاڑیوں کی صورت میں میچ نائن اے سائیڈ ہوگا۔ جمعرات کوآئی سی سی کی آرگنائزنگ کمیٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آئی سی سی نے کورونا وائرس کو مدنظر رکھتے ہوئے 4مارچ سے ہونے والے ویمنز ورلڈکپ کیلئے قواعد میں تبدیلی کی گئی ہے ۔ آئی سی سی نے ٹورنامنٹ کو ممکن بنانے کے لیے یہ فیصلہ کیا ہے۔ آئی سی سی ایونٹ ہیڈ کرس ٹیٹلی کا کہنا ہے کہ دو خواتین نان بیٹنگ اور نان بولنگ متبادل ہوں گی ۔ متبادل کا انتخاب ٹیم مینجمنٹ سے ہو گا ۔ جو صرف فیلڈنگ کر سکیں گی۔ٹورنامنٹ میں ٹیم پندرہ رکنی ہوگی۔ ٹریولنگ ریزرو کی سہولت موجود رہے گی۔ میچ کو ری شیڈول کیا جا سکے گا۔ پاکستان اور بھارت کا میچ چھ مارچ کو ہوگا۔

اسپورٹس سے مزید