• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی پی کے رکن قومی اور صوبائی اسمبلی کے ساتھیوں کا ہائیڈرنٹ پر حملہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مسلح افراد کا لانڈھی ہائیڈرینٹ پر حملہ، ہائیڈرینٹ مسمار کردیا جبکہ ہائیڈرینٹ پر موجود عملے اور ڈرائیورز کو شدید زخمی کردیا، مشینری کے ذریعے ہائیڈرینٹ کے فلنگ پوائنٹس، کیمرے اور دفتر توڑ ڈالے،لانڈھی ہائیڈرینٹ پر کھلے عام اسلحہ کی نمائش،واٹر بورڈ افسران، ہائیڈرینٹ عملے کا قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تحفظ فراہم کرنے سرکاری ہائیڈرینٹ پر حملہ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کامطالبہ تفصیلات کے مطابق پانی کی قلت پر احتجاج کے لئے پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی آغا رفیع اللہ اور رکن صوبائی اسمبلی سلیم بلوچ کے ہمراہ آنے والے افراد نے لانڈھی میں واقع واٹر بورڈ کے ہائیڈرینٹ پر حملہ کرکے وہاں موجود عملے کو شدید زدکوب کرنے کے ساتھ ساتھ بھاری مشینری کے ذریعے ہائیڈرینٹ کو مکمل طور پر مسمار کردیا ہے اس دوران واقع کی کوریج کے لئے آنے والے میڈیا کے نمائندوں کو احتجاجی کاکنان نے نا صرف کوریج سے روک دیا بلکہ ان کے کیمرے بھی چھین لئے جبکہ وہاں کھڑی موٹر سائیکل کو بھی توڑ دیا ،اس ضمن میں لانڈھی ہائیڈرینٹ کے مالک اور واٹر بورڈ ذرائعنے بتایا کہ رکن قومی اسمبلی اور رکن صوبائی اسمبلی نے منصوبہ بنا کر پانی کے احتجاج کی آڑ میں شام 4بجے ہائیڈرینٹ پر مسلح ساتھیوں کے ہمراہ حملہ کردیا جس کی ہم نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی مگر پولیس نے ہماری مدد کرنے کے بجائے ٹینکرز کے پیچھے چھپ کر تماشہ دیکھتی رہی مسلح افراد 3گھنٹے تک ہائیڈرینٹ پر قبضہ کرکے بیٹھے رہے ہمیں پانی کی قلت پراحتجاج کا بتایا گیا تھا جبکہ ہائیڈرینٹ پر مسلح حملہ کیا گیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید