• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاحیات نااہلی کا معاملہ، سپریم کورٹ بار نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات چیلنج کردئیے

اسلام آباد(نمائندہ جنگ، جنگ نیوز)سپریم کورٹ بار نے تاحیات نااہلی قانون کے معاملے پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات چیلنج کر دئیے، جمعہ کوسپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے نواز شریف ، جہانگیر ترین کی تاحیات نااہلی کے خاتمہ کیلئے دائر کی گئی آئینی درخواست پر سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کیخلاف چیمبر اپیل دائر کی ہے ،جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ بار ایسو سی ایشن نے ایک آئینی نکتے کی تشریح کیلئے عدالت عظمی سے رجوع کیاہے ،درخواست میں اٹھارویں اور اکیسویں آئینی ترمیم سے متعلق عدالتی فیصلے کے علاوہ دیگر عدالتی فیصلوں کا حوالہ دے کر کہا گیا ہے کہ آئینی شقوں کی تشریح کا فورم سپریم کورٹ ہے اور ایک آئینی نکتے کی تشریح کیلئے دائر آئینی پٹیشن پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات بلا جواز ہیں۔

اہم خبریں سے مزید