• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد میں امریکی سفارتخانہ یوکرین کے رنگ میں رنگ گیا

فوٹو، ٹوئٹر
فوٹو، ٹوئٹر

اسلام آباد میں موجود امریکی سفارتخانے کو یوکرین کے عوام اور حکومت سے  اظہار یکجہتی کے لیے یوکرین کے پرچم کے رنگوں میں رنگ دیا گیا۔

امریکی سفارتخانے کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا کہ ہم یوکرین کے عوام اور حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔

خیال رہے کہ روس کے یوکرین پر حملوں نے عالمی توجہ اپنی جانب مرکوز کروائی ہوئی ہے، یوکرین کے شمال مشرقی ریجن سومی کے گورنر دیمترو زیوتسکی نے دعویٰ کیا ہے کہ شہر اوختیرکا کے فوجی اڈے پر روسی فوج کے حملے میں 70 سے زائد یوکرینی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔

دوسری جانب امریکا نے روس سے جنگ نہ لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی افواج یوکرین میں روس سے لڑائی نہیں کریں گی، امریکی اور اتحادی اپنی سرحدوں کی حفاظت پوری طاقت کے ساتھ کریں گے، امریکی صدر جوبائیڈن نے روسی صدر پیوٹن کو روسی آمر قرار دے دیا۔

خاص رپورٹ سے مزید