برلن( اے ایف پی) جرمن چانسلر اولاف شولز نے کہا ہے کہ ایران کے ایٹمی معاہدے کو ملتوی نہیں کیا جاسکتا،یہ بات انہوں نے اسرائیل کے پہلے دورہ کے موقع پر کہی، جرمنی کے چانسلر کے دورے میں مقبوضہ بیت المقدس میں ہولوکاسٹ کی یادگاری تقریب میں شمولیت شامل ہے۔اسرائل اور جرمنی کے باہمی تعلقات پرانے ہیں اور ان کے سابق صدور ایک دوسرے کے ممالک کا دورہ کرتے رہے ہیں۔