بہاولپور(نمائندہ جنگ) بہاولپور میں 3 دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پرسکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں، ایک مراسلہ جاری ہوا ہے جسکے ساتھ ایک سورس رپورٹ شامل ہے جس میں پولیس اور انتظامی افسران کو بتایا گیا ہے کہ خفیہ زرائع کے مطابق دہشت گرد عبادت گاہوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں اور اطلاع کے مطابق وہ ٹارگٹ ایریا میں پہنچ چکےہیں لہذا فوری طور پر سکیورٹی ہائی الرٹ کردی جائے۔