• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خالد مقبول نے 12 مئی واقعے پر معذرت کر کے مثبت قدم اٹھایا، احسن اقبال

اسلام آ باد (پی پی آ ئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ خالد مقبول صدیقی نے12 مئی کے واقعے پر معذرت کر کے مثبت قدم اٹھایا ہے۔ اپنے ٹو ئٹر پیغام میں احسن اقبال نے کہا کہ ’’سیاست میں غلطی کا اعتراف کرنا اور معذرت کرنا اچھی روایت ہے۔ 12 مئی کے واقعات پہ معذرت کر کے خالد مقبول صدیقی نے مثبت قدم اٹھایا ہے‘‘۔خیا ل رہے کہ گزشتہ روز ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی کنوینرنے بلوچستان ہائی کورٹ بار تقریب میں شرکت کی اور سانحہ 8 اگست کے شہدا کیلئے فاتحہ خوانی کی۔

اہم خبریں سے مزید