• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کے چھ جدید ترین جنگی طیارے J10-C پاک فضائیہ میں شامل

اسلام آباد ( پرویز شوکت ، وقائع نگار ) چین کے فراہم کر دہ جدید ترین جنگی طیارےجے ٹین سی( J10-C) پاکستان پہنچنا شروع ہوگئےہیں،چھ J10-Cجے ٹین سی طیارے کامرہ ایئر بیس پر پہنچے ، جس پرپاکستانی پائلٹوں نے تربیت بھی حاصل کر لی ہے۔ J10-Cجدید ترین آلات سے لیس ہیں چین مزید طیارے فراہم کرے گا ۔23 مارچ کی فوجی پریڈ میں یہ جدید طیارے بھی فلائی مارچ پاس میں حصہ لیں گے،چین کا یہ طیارہ دنیا کے جدید ترین طیاروں سے بہتر ہےاس طیارے کی پاکستان ایئر فورس کے بیڑے میں شمولیت سے پاک فضائیہ کی قوت میں زبر دست اضافہ ہو گا ، اس سے قبل چین کی مددسے جے ایف تھنڈر 17 پاکستان میں تیار ہو رہے ہیں کم قیمت کے باوجود یہ طیارے بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں ۔
اہم خبریں سے مزید