پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عفان وحید کی ساتھی اداکارہ رمشاخان کے ساتھ شادی کے بارے میں کافی عرصے سے سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔
عفان وحید نے حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں اپنی نجی زندگی اور انڈسٹری میں اپنے بارے میں مشہور ہونے والے اسکینڈلز پر بات کی۔
اُنہوں نے اپنے انٹرویو میں بتایا کہ’کچھ عرصے سے ان کی اداکارہ رمشا خان کے ساتھ شادی ہونے کے بارے میں افواہیں پھیلی ہوئی ہیں اور حیرت انگیز بات یہ ہے کہ لوگوں نے ان افواہوں کو سچ مان لیا ہے‘۔
اُنہوں نے مزید بتایا کہ’ یہاں تک کہ ان کی شادی کے بارے میں ہونے والی قیاس آرائیوں کے نتیجے میں ان کے پڑوس سے ایک خاتون ان کے گھر آگئی اور ان کی والدہ کو 5000 روپے سلامی بھی دے دی‘۔
عفان نے مستقبل میں شادی سے متعلق اپنےارادے کے بارے میں بات کرتے ہوئےکہا کہ وہ ابھی ذہنی طور پر کسی سے محبت کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں، ویسے محبت تقدیر کا کھیل ہے اور اپنے مستقبل کے فیصلوں کے بارے میں کبھی بھی پورے یقین سے کچھ نہیں کہا جا سکتا‘۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ’وہ یقیناً شادی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں چاہے جلدی ہو یا دیر سے‘۔
خیال رہے کہ عفان وحید اور رمشاخان نے مشہور ڈرامہ سیریل ’شہنائی‘ میں ایک ساتھ کام کیا، اس ڈرامے میں مداحوں کی جانب سے ان دونوں کی آن اسکرین کیمسٹری بہت پسند کی گئی ہے۔