بریڈفورڈ(زاہدانور مرزا)پشاور مسجد میں دہشت گردی پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کی طرف سے شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ۔ پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کی اعلیٰ قیادت اور رہنماؤں صدر پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ محسن باری ، سیکرٹری جنرل اظہر بڑالوی ، صدر مذہبی اُمور،علامہ قاری محمد عباس ، چیف آرگنائزر بھٹو شہید ایوارڈ کمیٹی برطانیہ و صدر پاکستان پیپلز پارٹی بریڈفورڈ آصف نسیم راٹھور ، نائب صدر چوہدری عبدالقیوم لیڈز ، چوہدری محمد نذیر پی آر او برطانیہ ، چوہدری عبدالقیوم ماموں سینئر نائب صدر بریڈفورڈ ، رضیہ چوہدری پی پی پی صدر لنکا شائر شعبہ خواتین ، آمنہ مرزا پی پی پی صدر یارکشائر شعبہ خواتین ، سمیعہ علی پی پی پی جنرل سیکرٹری برطانیہ شعبہ خواتین ، گلزار خا ن صدر پی پی پی لنکا شائر اینڈ نارتھ ویسٹ ، محترمہ غزالہ خان چیف آرگنائزر پی پی پی شعبہ خواتین برطانیہ ، اے ڈی خان نائب صدر پی پی پی برطانیہ ، یاسر درانی نائب صدر یوتھ برطانیہ ، آصف خان جدون صدر یارکشائر کشمیر کمیٹی ، سینئر رہنما پی پی پی رہنما محمد ریاض خان لندن ، چوہدری اصغر علی چارلی سینئر نائب صدر یارکشائر کمیٹی ، چوہدری یعقوب حسین صدر پی پی پی لیڈز ، چوہدری عارف حسین جنرل سیکرٹری پی پی پی لیڈز، چوہدری شفاقت علی ڈیوزبری ، نزاکت علی ڈیوزبری، ڈاکٹر محمد ایوب ڈیوزبری و دیگر نے پشاور مسجد میں دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا ہے اور کہا کہ انسانیت کے دشمن دہشت گردوں نے ایک بار پھر پاکستان کے شہر پشاور میں جمعے کی نماز کے دوران شیعہ مسلک کی مرکزی جامع مسجد پر فائرنگ اور خود کش حملہ کر کے خون کی ہولی کھیلی، جس میں تقریباً62 افراد زندگی کی بازی ہار گئے اور متعدد افراد زخمی ہیں، ان میں سے بعض زندگی اور موت کی کشمکش میں ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ ڈاکٹر اُن کی زندگیاں بچانے کی بھر پور کوششیں کر رہے ہیں، اس انتہائی افسوس ناک واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، ان دہشت گردوں کا کوئی مذہب اور دین نہیں ہوتا،انہیں گرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ یہ درندہ صفت لوگ انسان کہلوانے کے بھی لائق نہیں ہیں۔ ان دہشت گردوں اور خودکش حملہ آوروں نے ہنستے مسکراتے ہوئے گھرانوں کو اُجاڑ دیا ہے۔ دشمن ایسے بزدلانہ حملوں سے ملک میں بدامنی پیدا کرنا چاہتا ہے، پوری پاکستانی قوم اس ہولناک سانحہ کی وجہ سے کرب و تکلیف میں مبتلا ہے۔ ہم ان تمام شہداء کے خاندانوں کے ساتھ اس غم میں برابر کے شریک ہیں۔ اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ زخمیوں کو جلد از جلد صحت کاملہ شہدا کے پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے اور ان شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ۔ آمین