راولپنڈی(خصوصی نمائندہ) کمشنر راولپنڈی نورا لامین مینگل نے گو ر نمنٹ و قا ر النساء پوسٹ گریجو یٹ کا لج میں خوا تین کے عالمی دن کے مو قع پر منعقد ہ سیمینار سے خطا ب کر تے ہو ئےکہاکہ خواتین نے ز ند گی کے ہر شعبے میں نما یا ں کا رکر دگی دکھا تے ہو ئے اس با ت کا ثبوت دیا ہےکہ وہ مردو ں کی شا نہ بشا نہ چلنے کی بھر پو ر صلاحیت ر کھتی ہیں، ضرورت صرف اس امر کی ہے کہ انہیں آ گے بڑ ھنے کے یکسا ں مو ا قع فرا ہم کئے جا ئیں۔ پنجاب کمیشن برائے حقوق خواتین، کمشنر آفس را ولپنڈی ڈو یژ ن اور پیس اینڈ ڈو یلپمنٹ فا ؤ نڈ یشن کے اشتراک سے منعقدہ سیمینا ر میں ممبر قومی اسمبلی شیخ را شد شفیق، ممبر صوبائی اسمبلی سیما بیہ طاہر،پر نسپل و قا ر النساء کا لج، پنجاب کمیشن برائے حقوق خواتین کے ڈویژنل کوآرڈینیٹر قیصر محمود رانا، سد رہ اقبال منیجر و ر کنگ و یمن ہا سٹل، اسا تذہ کرام اور طا لبات کے علا وہ مقا می خوا تین نے شر کت کی۔ شیخ راشد شفیق اورسیما بیہ طاہر نے کہا کہ صوبائی اسمبلی کی طرف سے خواتین کو معاشرے میں نمایاں مقام دلانے اور انہیں تحفظ فراہم کرنے کے لئے پنجاب میں خصوصی کمیشن قائم کئے گئے ہیں۔انہوں نے طا لبا ت کو ہدا یت کی کہ وہ پڑ ھا ئی کو اپنی اولین تر جیح بنا تے ہو ئے مستقبل پر تو جہ د یں۔ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کہا کہ حکو متی اقدامات کے ساتھ ساتھ اصل ذ مہ دا ری معاشرے کے افراد پر عا ئد ہو تی ہے۔