راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)ضلعی انتظامیہ نے تمام سویٹس اینڈ بیکرز کو ہدایت کی ہے کہ صافی وزن پر اشیاء کی فروخت کو یقینی بنائیں۔ڈبے یا پیکنگ کو وزن میں شامل نہ کریں۔ڈسٹرکٹ آفیسر (آئی پی ڈبلیو ایم )کی طرف سے جاری حکم میں کہا گیا ہے کہ مجاز اتھارٹی کے نوٹس میں یہ آیا ہے کہ سویٹس اینڈ بیکرز مٹھائی صافی وزن پر فروخت نہیں کررہے ہیں جودی پنجاب ویٹس اینڈ میئرز (انٹرنیشنل سسٹم)انفورسمنٹ ایکٹ1975 اور 1976کے تحت جرم ہے۔