• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روٹری کلب اسلام آباد کے وفد کی گورنر خیبرپختونخوا فیصل کنڈی سے ملاقات

اسلام آباد (جنگ نیوز) روٹری کلب آف اسلام آباد میٹرو پولیٹن کے وفد نے شبیر ملک کی قیادت میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔ وفد نے گورنر کو بتایا کہ ادارہ فروغ تعلیم سکولوں کی تعمیرو مرمت، بچوں کو یونیفارم، بیگز اور فرنیچر کی فراہمی، ماں بچے کی صحت، لیڈی ہیلتھ ورکرز کی تربیت اور شجرکاری پر کام کر رہا ہے۔ پولیو سے بچاؤ کی مہم کے ساتھ خواتین کو بااختیار بنانے، فیلوشپ پروگرامز اور بنیادی صحت مراکز کو فعال بنانے جیسے اقدامات پر بھی زور دیا گیا۔
اسلام آباد سے مزید