• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری3 گاڑیوں، 24 موٹرسائیکلوں سے محروم، بینک سے رقم لیکر نکلنے والا لٹ گیا

راولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں وارداتوں میں شہری 2گاڑیوں 20موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز،مویشیوں ،نقدی اور دیگر اشیاء سے محروم ہوگئے ،14افراد سے جھپٹا مار کر ان کے موبائل چھین لئے گئے ۔اسلام آباد میں بھی وارداتوں میں لاکھوں کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء کے علاؤہ ایک کار،4موٹرسائیکل اڑا لئے گئے جبکہ ایک گھرکے تالے ٹوٹ گئے ۔تھانہ نون کے علاقے سے ایک موٹر سائیکل اور تھانہ کراچی کمپنی کے علاقے میں ایک موبائل اور نقدی اسلحہ کی نوک پر چھین لی گئی ۔ تھانہ رتہ امرال کے علاقہ کلیام آباد میں جوادکیانی پارسل دینے جارہاتھاکہ2 موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پراس سے ایک لاکھ 35ہزارروپے،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ چاندنی چوک میں ناصر محمود بنک سے 9 لاکھ 41 ہزار روپے نکلوا کر موٹر سائیکل پرپنڈورہ میں گھر کی دہلیزپرپہنچاپرتو 2 موٹر سائیکل سوار اس سے رقم والاتھیلا چھین کرفرارہوگئے۔تھانہ نصیرآباد کے علاقہ چاکرہ میں 2نامعلوم ملزمان اعجاز احمد سے گن پوائنٹ پردولاکھ 70ہزارروپے چھین لے گئے ۔تھانہ دھمیال کے علاقہ رنیال میں محسن اور اس کے خالو سید حسنین شاہ بکرا خرید نے گئے جہاں2موٹرسائیکل سواروں نے گن پوائنٹ پران سےایک لاکھ 40ہزار روپے چھین کر فائرنگ کرکے حسنین شاہ کوزخمی کردیا۔ دیگر وارداتوں میں شہریوں سے 8 موبائل اور نقدی چھین لی گئی۔
اسلام آباد سے مزید