• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھریلو رنجش پر شوہر نے بیوی کاگلاکاٹ دیا

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر ) تھانہ روات کے علاقہ میں گھریلو رنجش پر خاوند نے تیزدھار چھری سے بیوی کاگلاکاٹ دیا ۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق خاتون کو اس کے شوہر نے تیز دھار آلہ سے قتل کیا۔ خاتون کے والد کے مطابق وہ شوہر سے ناچاقی کے باعث والدین کے پاس رہ رہی تھی، خاتون کا شوہر بھی کچھ دن سے ان کے پاس رہ رہا تھا جس نے گزشتہ رات قتل کیا۔ روات پولیس واقعہ کی تحقیقات کر رہی تھی۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے سول ہسپتال منتقل کر دیا ۔
اسلام آباد سے مزید